وزیراعلیٰ عثمان بزدار30مارچ کو چنیوٹ اور سرگودھا کا دورہ کریں گے،خصوصی ترقیاتی پیکیج کااعلان کریں گے

Mar 29, 2021 | 19:31

 وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکل(30مارچ) چنیوٹ اور سرگودھا کا دورہ کریں گے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار چنیوٹ او ر سرگودھا کی ترقی او رعوام کی خوشحالی کے لئے خصوصی ترقیاتی پیکیج کااعلان کریں گے-وزیراعلیٰ دونوں شہروں کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے -وزیر اعلی عثمان بزدار کو ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی-وزیراعلیٰ عثمان بزدار منتخب نمائندوں اور ٹکٹ ہولڈرز سے ملاقاتیں کریں گے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار مختلف وفود سے بھی ملیں گے- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاکہ کورونا کے باوجود عوام کی خدمت کے سفرکو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے - منفی سیاست ہمیشہ کے لئے دفن ہوچکی اب صرف عوام کی خدمت کی سیاست ہوگی-انتشار پھیلانے والے خود انتشار کا شکار ہوچکے ہیں -انہوں نے کہاکہ ہر شہر کا علیحدہ ڈویلپمنٹ پیکیج تیار کیاہے- ڈویلپمنٹ پیکیج میں اراکین اسمبلی کی مشاورت شامل ہے-ترقی کا سنہری دور دروازے پر دستک دے رہا ہے-

مزیدخبریں