افغانستان میں خواتین کے حقوق، لڑکیوں کی تعلیم پر سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے: ملالہ

Mar 29, 2022

دوحہ (نیٹ نیوز) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئے۔ عالمی کمیونٹی تنظیموں اور رہنمائوں پر منحصر ہے کہ وہ فیصلہ کریں افغان عوام کے تحفظ کیلئے کیا بہتر ہے۔دوحہ میں ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ اس وقت افغانستان کی صورتحال بہت تکلیف دہ ہے، لوگوں کو معاشی پریشانی کا بھی سامنا ہے۔ افغان عوام کے بنیادی حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے اور افغانستان میں اس وقت انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے۔ افغانستان میں پہلے جو بھی ترقی ہوئی تھی طالبان کے لڑکیوں کو سکول جانے سے روکنے کے اعلان کے بعد وہ سب واپس پیچھے چلی گئی ہے۔

مزیدخبریں