اسلام آباد(خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ یہ کیسی عالمی سازش ہے کہ چپڑاسی تک کو پتہ نہیں؟یہ سازش باس اور’’دھندہ قریشی‘‘نے مل کرگھڑی ہے شاید؟نوازشریف کی سیاست کو مائنس کرنے کے دعوے کرنیوالے آج اعتراف کر رہے ہیں کہ ساری سیاست نواز شریف چلا رہے ہیں ،آپ کی باقی زندگی اب نالہ لئی پر گزرے گی کیونکہ اب مزید نوکری ملنے کی امید نہیں۔پیر کو وزیرداخلہ شیخ رشید کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنائاللہ خان نے کہا کہ یہ کیسی عالمی سازش ہے کہ چپڑاسی تک کو پتہ نہیں؟یہ سازش باس اور’’دھندہ قریشی‘‘نے مل کرگھڑی ہے شاید؟دو گھنٹے یوتھیوں کا سر کھاتا رہا اور آخر میں جھوٹا خط نکال کر لہرادیا۔
کیسی عالمی سازش ہے ،چپڑاسی تک کو پتہ نہیں؟ رانا ثنا اللہ
Mar 29, 2022