ُ پھول نگر(نامہ نگار) کئی ما ہ سے گیس کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بناکررکھ دی ہے رمضان شریف کی آمد پر گیس نہ ملنے کا خیال آتے ہی شہریوں کو جان کے لالے پڑ رہے ہیں اس سلسلہ میں گزشتہ روز شہریوں نے مرکزی عوامی پریس کلب پھول نگر کے صحافیوں سے گفتگو کرتے بتایا کہ پھولنگر کے اکثر و بیشتر علاقے محکمہ سوئی گیس کے غیض و غضب کا شکار ہیں جہاں پر کئی ماہ سے گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے شہری لکڑیاں وغیرہ جلا کر کھانا پکا رہے ہیں اور اوپر سے محکمہ سوئی گیس کی ستم ظریفی یہ ہے کہ سوئی گیس کے میٹر تو نصب ہیںمگر گیس نہیںآرہی اورگیس کے بل دیناپڑرہے ہیںشہریوں کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر وزیر اعظم کا مشہور ڈائیلاگ یاد آتا ہے کہ گھبرانا نہیں ہے ۔