درہ خنجراب تک ٹریفک ،گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے کھولنے کا فیصلہ 

Mar 29, 2022


اسلام آباد( نامہ نگار):ایسٹ بے ایکسپریس وے کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اور گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے)کے اہلکار امام بخش بزنجو نے کہا ہے کہ ایسٹ بے ایکسپریس وے جو کہ سی پیک کا حصہ ہے۔16 مئی کو تمام تجارتی ٹریفک کے لیے کھو لے جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ 19 کلو میٹر طویل چھ لین والی سڑک گوادر پورٹ کے لیے نہایت اہم ہے۔ جس کے ذریعے بندرگاہ کی تمام ٹریفک کو سی پیک اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے اہداف کے مطابق گوادر کو علاقائی لاجسٹک اور اقتصادی مرکز بنانے کا خواب پورا ہو گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایکسپریس وے بندرگاہ اور اس کے فری زونز I اور II کیساتھ ساتھ مکران کوسٹل ہائی وے (این-10) اور موٹر وے 8 ’’سی پیک کا مغربی روٹ‘‘کے درمیان بنیادی رابطہ فراہم کرے گا۔ تاکہ درآمدات، برآمدات اور لاجسٹک نقل و حمل کی راہ ہموار ہوسکیاور چین کی سرحد خنجراب تک تجارتی سامان کی ترسیل ممکن ہوسکے ۔

مزیدخبریں