رمضان سے قبل کھجوروں کی قیمت میں اضافہ

Mar 29, 2022


کراچی ( کامرس رپورٹر) رمضان المبارک کی آمد کیساتھ ہی ملک بھر میں کھجور کی قیمتوں میں اضافہ شروع کردیاگیا۔ کراچی کے کھجور بازار میں سکھر، خیرپور، پنجگور، بلوچستان، ایران، عراق اور سعودی عرب کی کھجوریں دستیاب ہوتی ہیں۔تاہم امسال بھی کھجوروں کی قیمتیں بڑھا دی گئی ہیں۔ دوسری طرف تاجروں نے بتایا ہے کہ کھجور کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے ہول سیل مارکیٹ میں فروخت میں بھی کچھ کمی آئی ہے۔دریں اثنا سکھر کی اصیل کھجور کی قیمت 180 روپے، ایران کی مضافاتی 350 سے 500 روپے،جبکہ بصرہ کی کھجوریں 400 سے 450 روپے بازار میں فروخت ہورہی ہیں۔ سعودی عرب کی سکری 1500، عجوا00 17 اور عنبر 2 ہزار روپے کلو میں فروخت کی جا رہی ہیں ۔

مزیدخبریں