سپیشل زون انٹرپرائززکمپنیاں ملکی معیشت میں حصہ دار ہیں : علی معظم سید 

 لاہور(کامرس رپورٹر ) پنجاب سپیشل اکنامک زون کمیٹی کے اجلاس میں پیڈمک کے زیر انتظام سپیشل اکنامک زونز میں صنعتی پلاٹس حاصل کرنے والی 16 کمپنیوں کوسپیشل زون انٹرپرائززکا درجہ دینے کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس کی صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب انڈسٹریل سٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی علی معظم سید نے کی۔جن کمپنیوں کوسپیشل زون انٹرپرائزکا درجہ دیا گیا ہے،ان میں قائداعظم بزنس پارک’’ کیو بی پی‘‘  کی 6، رحیم یار خان کی 4، وہاڑی کی 3 اور بھلوال انڈسٹریل سٹیٹ کی 3 کمپنیاں شامل ہیں،، ان کمپنیوں کو سپیشل زون انٹرپرائز کا درجہ ملنے سے  مجموعی طور پر 27 ارب روپے کی سرمایہ کاری آئے گی۔ اجلاس میں سیکرٹری کمیٹی آمنہ فیصل شاہ، ڈی جی وفاقی سرمایہ کاری بورڈ عبدالسمیع خان، ڈائریکٹر پیبٹ ڈاکٹر سہیل سلیم سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او پیڈمک علی معظم سید نے کہا کہ  سپیشل اکنامک زونز کے ذریعے پنجاب میں سرمایہ کاری اور روزگار کی فراہمی کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں،،سپیشل زون انٹرپرائز کا درجہ حاصل کرنے سے نہ صرف کمپنیوں کو ٹیکس کے معاملات میں سہولت ملے گی بلکہ ملکی معیشت کو بھی مضبوط سہارا ملے گا۔

ای پیپر دی نیشن