صفاگولڈمال ریفرنس، ملزمان کی اپیلوں پردلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ

Mar 29, 2022


 اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی کی سربراہی میں ڈویڑن بنچ نے صفاگولڈمال ریفرنس میں ملزمان کی اپیلوں پردلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزارکی جانب سے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ اور حسنین حیدر ایڈووکیٹ جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹرعرفان بھولا عدالت پیش ہوئے،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزمان کی اپیلیں خارج کریں،سزا درست ہے،جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ گرینڈ حیات کی پوری عمارت غیرقانونی ہے،کیا نیب نے گرینڈحیات پر ریفرنس بنایا؟،نیب پک اینڈ چوز نہ کرے،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ گرینڈ حیات پر نیب انکوائری جاری ہے، جسٹس محسن اخترکیانی نے کہاکہ کتنا عرصہ ہوگیا، ابھی تک نیب کی گرینڈ حیات پر انکوائری ختم نہیں ہورہی، لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ نے کہاکہ وہاں وزیراعظم عمران خان کا فلیٹ ہے اس لیے نیب ایکشن نہیں لیتا،ملزمان کے وکیل نے کہاکہ حسنین حیدر ایڈووکیٹ نے کہاکہ ملزمان نے کوئی مالی فائدہ نہیں لیا،آواری ہوٹل کو بھی صفا مال کی طرز پر کوریڈور فری ایریا دیا گیا، کسی گواہ نے بھی ملزمان کے خلاف اختیار سے تجاوز کا بیان نہیں دیا۔

مزیدخبریں