راولپنڈی(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ( ن) کے مہنگائی مارچ کے شرکاء کے استقبال کیلئے دن بھر راولپنڈی شہر میں گہما گہی رہی،مہنگائی مارچ کا روٹ تبدیل ہونے ہونے کے بعد مسلم لیگ(ن) راولپنڈی کے ر ہنمائوں نے قافلوں کی صورت میں اسلام آباد روانہ ہوئے، گزشتہ روز مقامی رہنماؤں نے ضلع کچہری سے شمس آباد تک 5 استقبالیہ کیمپ لگائے گئے جہاں پر پارٹی ترانے چلائے جاتے رہے،اور کارکن دن بھر ڈھول کی تھاپ پر ناچتے اور ڈانس کرتے رہے،ضلع کچہری میں مسلم لیگ( ن) لائز ونگ کی جانب سے استقبالیہ کیمپ لگایاگیاتھاجہاں دن بھر وکلاء موجود رہے،اسی طرح اسلامیہ سکول مری روڈ کے سامنے مسلم لیگ( ن) اقلیتی ونگ کی جانب سے استقبالیہ کیمپ لگایاتھا،اس کے ساتھ ہی لیاقت باغ چوک میں سابق ایم این اے شکیل اعوان نے کیمپ لگا رکھا تھا،کمیٹی چوک میں سابق امیدوار قومی اسمبلی سجاد خان اور وارث خان سٹاپ پر سابق امیدوار قومی اسمبلی اور جنرل سیکرٹری حاجی پرویز خان نے جبکہ شمس آباد کے مقام پر سابق ایم پی اے راجہ حنیف ایڈووکیٹ نے استقبالیہ کیمپ سجا رکھا تھا،جہاں پر کارکنان کی خوب خاطر تواضع کی گئی،جیسے جیسے مارچ کے آنے کا وقت قریب آرہا تھا کارکنوں کو جوش و خروش دیدنی تھا لیکن اچانک ہی لانگ مارچ کا روٹ تبدیل کر دیا قائدین اور مرکزی راہنمائوں نے لانگ مارچ کا رخ روات ٹی چوک سے اسلام آباد ایکسپریس وے سے اسلام آباد کی طرف کر لیا روٹ تبدیل ہونے کی اطلاع ملتے ہی استقبالیہ ختم کرکے اسلام آباد کی طرف قافلوں کی صورت میں روانہ ہو ئے۔