سعودی عرب ،عمرہ، مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے نئے ضوابط جاری 

ریاض(اے پی پی)سعودی حکومت نے عمرہ، مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی زیارت کے لیے نئے ضوابط جاری  کر دیئے ۔ سعودعی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکام نے  جاری بیان میں کہا ہے کہ جو لوگ بیرون ممالک سے  آنے والے عمرہ زائرین کو آن لائن ویزا حاصل کرنا ہوگا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ  آن لائن عمرہ ویزا میڈیکل انشورنس ہولڈر کو دیا جائے گا۔ انشورنس سکیم میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی صورت میں علاج معالجے کی سہولتیں مہیا ہونا ضروری ہیں۔بیان کے مطابق سعودی حکومت نے عمرے کے حوالے سے بعض پابندیاں ختم کی ہیں۔  عمرہ اور زیارت کے دوران سماجی فاصلے کی پابندی بھی ختم کردی گئی ہے جبکہ مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز کے لیے اجازت ناموں کا حصول اب ضروری نہیں رہا۔بیرون مملکت سے آنے والوں کے لیے عمرہ اجازت نامہ اسی صورت میں جاری ہوتا تھا جب وہ ویکسین ریکارڈ کا اندراج کرائیں ، اب یہ پابندی بھی نہیں رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...