سونیری بینک لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز کی جانب سے 2021 کے سالانہ نتائج کی منظوری 

کراچی (پ ر)سونیر ی بینک لمیٹڈ کے شیئر ہولڈرز نے 30 ویں سالانہ اجلاس عام میں ، 31 دسمبر 2021 کو ختم ہونے والے سال کیلئے بینک کے پڑ تال شدہ سالانہ مالیاتی گوشواروں کی منظوری دی۔اجلاس کی سر براہی بورڈ کے چیئرمین جناب علاؤالدین فیراستہ نے کی جبکہ صدر اور چیف ایگزیکٹیو آفیسر جناب مہتشم احمد اشائی اور بورڈ کے دیگر ممبران بھی اجلاس میں شریک تھے ۔ سال 2021 میںبینک کا منافع قبل از ٹیکس (PBT) 5,149ملین روپے اور منافع بعد از ٹیکس (PAT) 2,854ملین روپے رہا،جو سال2020 میںبالترتیب4,035 ملین روپے اور2,400 ملین روپے تھا ،جو کہ بالترتیب 27.62 فیصد اور 18.91فیصدکا متاثر کن اضافہ ہے ۔ اس سال بینک کی فی حصص آمدنی2.59روپے فی حصص رپورٹ کی گئی جو گذشتہ سال اسی مدت میں2.18روپے فی حصص تھی ۔اجلاس کے دوران شیئر ہولڈرز نے31 دسمبر 2021 کو ختم ہونے والے سال کے لئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے تجویز کردہ 15.00فیصد(1.50روپے فی شیئر )کے حساب سے حتمی نقد منافع کی ادائیگی کی بھی منظوری دی ۔ٓٓٓٓشیئرہولڈزکومالیاتی نتائج سے آگاہ کرتے ہوئے صدر اور سی ای او نے بتایا کہNIMکمپریشن کے اثرات کا مقابلہ بیلنس شیٹ پر زیادہ حجم کے ذریعے کیا گیا، سال کے دوران کل اثاثے نصف ٹریلین کے نشان سے اوپر رہے ۔سا ل کیلئے بینک کی کل آمدنی15,228ملین روپے رپورٹ کی گئی جو گذشتہ سال رپورٹ کئے گئے 14,463ملین روپے کے مقابلے میں5.29فیصد اضافہ ہے ۔ پچھلے سال کے مقابلے اخراجات میں اضافہ کو 12.90 فیصد تک محدودرکھا گیااور نان مارک اپ اخراجات 31 دسمبر 2021 کو ختم ہونے والے سال کیلئے 10,191ملین روپے رپورٹ ہوئے۔ بینک کے ڈپازٹس جون 2021 کے اختتام پر گراوٹ نظر آنے کے بعدسے بڑھنا شروع ہوئے اورسال کے اختتام پر 400بلین روپے سے تجاوز کر گئے ۔سال2020کی اختتامی پوزیشن کے مقابلے میں 57,538ملین روپے یا 16.65فیصد کا ایک مجموعی اضافہ ہوااور 31دسمبر 2021 کواختتامی ڈپازٹس 403,037ملین روپے رپورٹ ہوئے ۔مدت کے اختتام پر بینک CASAمکس 31 دسمبر 2020 کے 68.65فیصد کے مقابلے میںبہتر ہوکر 69.80فیصدپر آگئے اور سال 2020کے اختتام پر 237,198ملین روپے کے مقابلے میںمجموعی CASAڈپازٹس 281,311ملین روپے رہے۔بینک کا خالص ایڈوانسز پورٹ فولیو 165,495 ملین روپے رہاجو کہ سال 2020 کے آخرمیں رپورٹ کی گئی تعداد کے قریب تھا۔ اجناس کی فنانسنگ کو علیحدہ کرکے ،بینک کے خالص ایڈوانسز نے 20.39 فیصدسال بسال نمو کی نشاندہی کی۔انہوں نے مزید بتایا کہ بینک کی خالص سرمایہ کاری میں31دسمبر 2020 کے327,425ملین روپے کے مقابلے میں77,470 ملین روپے یا 43.03فیصدکا شاندار اضافہ ہوا۔  2021 ایک اہم سال تھا کیونکہ بینک نے اپنی 30 ویں سالگرہ منائی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے بینک کے عملے کی لگن اور محنت کو سراہا۔ بینک اپنے اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کے تحفظ اور ان کی خدمت، معاشرے کی بڑھتی ہوئی بینکاری ضروریات کو پورا کرنے اور مالی شمولیت اور صارفین کے اطمینان پر خصوصی توجہ دینے کیلئے پرعزم ہے ۔

ای پیپر دی نیشن