اسٹیٹ بینک سمیت تما م بینکس 4اپریل کو بند رہیں گے 

Mar 29, 2022

کراچی (کامرس رپورٹر )بینک دولت پاکستان پیر4 اپریل 2022ء کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا کیونکہ اس دن کو زکوٰۃکی کٹوتی کے لیے "بینک تعطیل" قرار دیا گیا ہے۔ لہٰذا، تمام بینک/ترقیاتی مالی ادارے/ مائکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین سے دین کے لیے بند رہیں گے۔ تاہم، بینکوں/ ترقیاتی مالی اداروں/ مائکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمولکے مطابق یومِ کار (ورکنگ ڈے) کے لیے(ماسوائے عوام سے لین دین) دفتر میں حاضر ہوں گے۔ 

مزیدخبریں