ٹریفک حادثات روکنے کیلئے 30مارچ تک رپورٹ جمع کرائیں : ہائیکورٹ  

Mar 29, 2022


  ملتان (سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے بے ہنگم ٹریفک نظام کے باعث بڑھتے حادثات سے متعلق  درخواست پر سماعت کرتے ہوئے استفسار کیا کہ اب تک کیا حکمت عملی اپنائی گئی ہے، قوانین کی خلاف ورزی پر کتنے چالان ہوئے۔ عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر سے استفسار کیا کہ اب تک ٹریفک اشارے نصب کیوں نہیں ہوئے جس پر جامع رپورٹ پیش کی گئی عدالت نے 30 مارچ کو ایک صفحہ کی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اور ڈی ایس پی ٹریفک ان پرسن پیش ہوئے تھے۔ درخواست میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ،کمشنر ملتان  ، آر پی او ،ڈپٹی کمشنر، سی پی او ، چیف ٹریفک آفیسر، اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈسٹرکٹ آفیسرز ہائی وے کو بھی فریق بنایا گیا تھا۔

مزیدخبریں