خیرپورٹامیوالی(خبر نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ عبدالحمید نے قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے ایک مجرم شاہدحسین کو سزائے موت، دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی جبکہ قاتل کے دو بھائیوں مجاہدحسین، واجدحسین کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا۔ خیرپورٹامیوالی محلہ جمانی کے رہائشی شاہدحسین نے بیوی کے ساتھ ناجائز تعلقات کے شبہ میں ڈی ایس پی آفس کے قریب دن دیہاڑے فائرنگ کرکے آفتاب حیدر کو قتل کر دیا مقتول کے بھائی تصدق حسین کی مدعیت میں تھانہ خیرپورٹامیوالی پولیس نے تین بھائیوں شاہد حسین، مجاہدحسین، واجدحسین کیخلاف مقدمہ درج کرایا۔ مقتول کے بھائی تصدق حسین نے دو بیگناہ ملزمان کے خلاف فاضل عدالت میں استغاثہ دائر کر دیا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خیرپورٹامیوالی حافظ عبدالحمید نے کیس کی سماعت مکمل کرتے ہوئے مجرم شاہدحسین کو سزائے موت دولاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہوگی جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے عدم ثبوت کی بنا پر قاتل کے دو بھائیوں مجاہدحسین، واجد کو باعزت بری کر دیا۔