پی ٹی آئی سنجیدہ ہوتی تو اب تک جنوبی پنجاب صوبہ بن چکا ہوتا : پیپلزپارٹی 

Mar 29, 2022

ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود صاحبِ، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم  چیف کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین، مہر ارشاد سیال نائب صدر پی پی پی جنوبی پنجاب، نتاشہ دولتانہ جنرل سیکرٹری پی پی پی جنوبی پنجاب، نوبزادا افتخار احمد خان سیکرٹری اطلاعات پی پی پی جنوبی پنجاب، نفیس انصاری سیکرٹری تعلقات عامہ پی پی پی جنوبی پنجاب  نے وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے جنوبی پنجاب صوبہ بنانے سے متعلق حکومتی بل پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور پی ٹی آئی حکومت کے وزراء اپنی حکومت کے خاتمہ اور عدم اعتماد سے بچنے کیلئے جنوبی پنجاب صوبہ کا بل لاکر ایک نیا ڈرامہ کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی قیام میں سنجیدہ ہوتی تو اب تک صوبہ بن چکا ہوتا لیکن جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر وسیب کے عوام سے دھوکہ کیا گیا۔  انشااللہ وہ وقت زیادہ دور نہیں پاکستان پیپلز پارٹی دوبار اقتدار میں واپس آکر سرائیکی وسیب کے ساتھ کیا اپنا وعدہ پورا کریگی۔

مزیدخبریں