کراچی (اسپورٹس رپورٹر)سفیر امن پاکستان اورنگزیب سلطان،ڈپٹی کمشنر ضلع رحیم یار خان مہتاب وسیم اظہر اور اسپورٹس آفیسر ڈسٹرکٹ رحیم یار خان محمد اشفاق کے زیر سرپرستی ذوالفقار عباسی کرکٹ اسٹیڈیم رحیم یار خان میں "یوم پاکستان کرکٹ سریز2022 " کا شاندار انعقاد جس میں پیس ایمبیسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن کراچی کی ٹیم اور ڈسٹرکٹ رحیم یار خان ٹیم کے مابین 3روزہ کرکٹ سریز کھیلی گئی جسے رحیم یار خان کرکٹ ٹیم نے کراچی ٹیم کو 2-1سے ہرا دیا۔کراچی ٹیم کے بہترین بیٹس مین کا اعزاز محمد شیر خان اور عبداللہ آصف رہے جبکہ مین آف دی سیریز اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ علی رضا کو دیا گیا۔ مہمان خصوصی اسپورٹس آفیسر ڈسٹرکٹ رحیم یار خان محمد اشفاق اور سفیر امن پاکستان اور نگزیب سلطان نے کہاکہ کھیلوں کے انعقاد صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے ساتھ امن اور محبت کا پیغام فروغ پائے گا۔