طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفیٰ دیدیا، ووٹ عمران کیخلاف دینے کا اعلان

Mar 29, 2022


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے اپنے استعفے کا اعلان کردیا۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ اپنی وزارت سے استعفے کا اعلان کرتا ہوں۔ طارق بشیر چیمہ نے استعفیٰ قومی اسمبلی کی سیٹ سے نہیں دیا۔ انہوں نے کہا حکومت جمہوری اداروں میں استحکام لانے میں ناکام ہوگئی ہے۔ عمران خان کو ووٹ نہیں دوں گا، ان کیخلاف ووٹ دوں گا۔ پرویزالٰہی میرے محسن ہیں۔ ہر لحاظ سے ان کے ساتھ ہوں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ شجاعت حسین سے گزارش کی تھی کہ وفاقی کابینہ سے مستعفی ہو رہا ہوں۔ چودھری شجاعت حسین سے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں ووٹ دوں گا۔ وزیراعظم عمران خان نے بہت سارا وقت ضائع کردیا۔ چودھری شجاعت حسین اور پرویز الٰہی میں کوئی فرق نہیں ان کا ایک ہی فیصلہ ہوگا۔

مزیدخبریں