گیپکو کے 8سب ڈویژنز صارفین کیلئے ناکافی،دفتری امور بری طرح متاثر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)گیپکو کے 8سب ڈویژنز صارفین کیلئے ناکافی  پڑگئے بیس سالوں میں صرف ایک سب ڈویژن ہی بنایا گیا صارفین کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہونے سے 'انتظامی' عوامی' دفتری امور بری طرح متاثرہونے لگے۔بتایاگیا ہے کہ گیپکو میںنئی سب ڈویژنز کے قیام میں حکام بالا کی عدم دلچسپی کی وجہ سے گیپکو کے 8سب ڈویژنزمیں صارفین کی تعداد میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے 'لدھیوالاسب ڈویژن کے صارفین کی تعداد 70ہزارسے متجاوزجبکہ تلونڈی موسی خان ' شاہین آباد 'ایمن آباد 'اروپ سب ڈویژنزکے صارفین کی تعداد بھی 60سے 70ہزار تک پہنچ گئی ہے اسی طرح گجرات'سیالکوٹ 'نارووال کی تین سب ڈویژنزمیں بھی صارفین کی تعداد میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے 'ذرائع کاکہناہے کہ وزارت پاورڈویژن' نیپرا رولز کے مطابق ہرسب ڈویژن میں صارفین کی تعداد 15سے 17ہزار تک ہونی چاہیے جس میں اضافہ کی صورت میں الگ سب ڈویژن کاقیام ناگزیرہوگا 'تاہم گیپکوسب ڈویژنز کے فقدان کی وجہ سے فنی خرابی' میٹروں کی تبدیلی'ریڈنگ 'بلنگ 'ریکوری سمیت متعدد اقسام کے دفتری'انتظامی اورعوامی مسائل سراٹھارہے ہیں یادرہے کہ چند روز قبل گیپکو حکام نے کالیکی سب ڈویژن بنایا جو بیس سالوں میں قائم ہوا ۔تاہم گیپکو حکام کاکہناہے کہ جلد ہی اس مسئلہ پر ذمہ داران کی میٹنگ بلائی جائے گی ۔

ای پیپر دی نیشن