نصیرآباد(نامہ نگار)کمشنر نصیرآباد فتح خان خجک کے احکامات پر پٹ فیڈر کینال اور کیرتھر کینال میں دوبارہ پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا تاکہ بھل صفائی کے دوران عوام کو آبنوشی کی فراہمی کے لیے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تالابوں کو زیادہ سے زیادہ پانی سے بھر لیا جائے کمشنر نصیرآباد کی جانب سے چیف انجینئر محکمہ پی ایچ ای نظام الدین جوگیزئی کو بھی آگاہی فراہم کی گئی کہ وہ اپنے ماتحت آفیسران کو ہر صورت زیادہ سے زیادہ پانی تالابوں میں ذخیرہ کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنائیں جس پر محکمہ پی ایچ ای کے افسر متحرک ہوگئے ضلع جعفرآباد کی تحصیلوں ڈیرہ اللہ یار اور اوستہ محمد میں بھاری مشینری کے ذریعے پانی کے تالابوں کو بھرنے کا عمل تیزی سے جاری سپرنٹنڈنگ انجینئر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نصیرآباد بشیر احمد نے اسسٹنٹ کمشنر ڈیرہ اللہ یار بلال شبیر کے ہمراہ تالابوں میں پانی کو زیادہ سے زیادہ جمع کرنے کے عمل کا مشاہدہ کیا ۔