خضدار(نامہ نگار)سابق رجسٹرار پی ایم ڈی سی و نمائندہ محکمہ صحت بلوچستان ڈاکٹر ابابکر بلوچ نے کہا کہ جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کا صوبے میں دوسری پوزیشن پرآنااور پی ایم ڈی سی میں رجسٹر ہونا نہ صرف بلوچستان کے لئے اعزاز ہے بلکہ میڈیکل کے طلبہ کے لئے بڑی خوشخبری ہے جھالاوان میڈیکل کالج خضدار بہت جلد جھالاوان میڈیکل ہیلتھ سائنس یونیوسٹی کا درجہ حاصل کرسکے گا۔ اعلی تعلیمی اداروں کا قیام ترقی کی علامت ہوتی ہیںاور یہ ادارے قوم کے اثاثے ہیں ان اثاثوں سے معیاری تعلیم کے فروغ میں کردار ادا کرنا نہ صرف اساتذہ و انتظامیہ کی ذمہ داری ہے بلکہ اس سلسلے میں طلبہ کو بھی اپنا بھر پور کردار اداکرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جھالاوان میڈیکل کالج خضدار کا پی ایم ڈی سی میں رجسٹریشن ہونے کی خوشی میں تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
اعلی تعلیمی ادارے قومی اثاثہ ہیں:ڈاکٹر ابابکر بلوچ
Mar 29, 2022