سی ڈی اے کی جانب سے ایک سال کے دوران 50نئے پارکس تعمیر

اسلام آباد(وقائع نگار)سی ڈی اے انتظامیہ نے گزشتہ برس کے دوران شہر بھر میں تقریباً پچاس نئے پارکس تعمیر کئے گئے،مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات کارروائیوں کے دوران واگزار کروائی گئی سرکاری اراضی اور ایسی جگہیں جہاں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر تھے ان جگہوں پر بھی پارک تعمیر کئے گئے ہیں۔ گزشتہ ایک سال کے دوران سیکٹر آئی چودہ، آئی سولہ، ڈی ٹوئیلو، آئی الیون، جی الیون، جی الیون ٹو، آئی ٹین، ایف الیون، ایف ٹین، آئی نائن، آئی ایٹ، پارک انکلیو، ڈپلومیٹک انکلیو، جی سیون، ایچ ایٹ، ایف سکس، راول ٹاؤن، شہزاد ٹاؤن، بنی گالہ، ملپور، جی چودہ، ای الیون، شکریال، شکرپڑیاں، کھنہ پل سمیت دیگر اسلام آباد کے علاقوں میں یہ پارکس تعمیر کئے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ان علاقوں میں پچاس پارکس کی تعمیر پر 341.301 ملین روپے کی لاگت آئی، سیونتھ ایونیو، سیکٹر ای سیون، فیصل ایونیو، زیرہ پوائنٹ، سرینہ چوک پر سائیکل ٹریکس اور جوگنگ ٹریکس بھی تعمیر کئے جبکہ ایف نائن پارک میں آرٹ گیلری کی اپ گریڈیشن، ایف نائن پارک میں سینٹر سکوائر کی اپ گریڈیشن، ایف نائن پارک میں کرکٹ گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن، ایمفٹی تھیٹر کی بحالی، ایف نائن پارک میں ہی سیکٹر ای نائن سے منسلک گرین بیلٹ پر جوگنگ ٹریک، ایف نائن پارک میں لکڑی سے بنے نمونے اور خطاطی، ایف نائن پارک میں ہی سٹ آؤٹ ایریا کی تعمیر، ایف نائن پارک میں ہی ایف ٹین اور ای نائن بانڈری والز کی بحالی، پارک میں ہی مسجد کی تعمیر سمیت دیگر ترقیاتی کام بھی شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...