اسلام آباد(نا مہ نگار)دبئی ایکسپو 2020میں کشمیر پریمیئر لیگ شوکیس کی تقریبات اختتام پذیر ہو گئیں ۔تیسرے روز نائب صدر کے پی ایل وسیم اکرم ، یو اے ای کے سفیرایچ ای افضال محمود، وزیر خزانہ آزادجمو ںوکشمیر عبدالماجد خان مہمان خصوصی تھے ۔اس مو قع پر صدر کے پی ایل عارف ملک نے کہا کہ کے پی ایل سیزن ون نے تکنیکی ترقی میں زبردست تبدیلیوں کا آغاز کیا۔ایو نٹ نے بین الاقوامی سطح پر تجارت، ثقافت اور آزاد جموں و کشمیر کی سیاحت پر مثبت اثرات مرتب کئے۔انہو ں نے مزید کہا کہ ہم نے صحیح وقت پر کے پی ایل شوکیس ایونٹ کا آغاز کیا۔