آٹا ،چینی اور گھی غائب کرنے والوں کااحتساب کون کریگا ، ثروت اعجاز قادری 

کراچی (نیوز رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ غریب عوام سے آٹا ،چینی اور گھی غائب کرنے والوں کااحتساب کون کریگا ، عوام سے وعدے پورے نہ کرنیوالوں کاعوام ووٹ کی طاقت سے محاسبہ کرینگے،ڈالر کی اُڑان اور بڑھتی ہوئی مہنگائی نے ملک کے غریب عوام کومعاشی طور شدید مشکلات میں مبتلا کردیا ہے، پاکستان خود مختار ملک ہے مگر یہاں کی معاشی واقتصادی پالیسیاں آئی ایم ایف مرتب کرتا  ہے، ا ول روز سے کہتے آرہے ہیں عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں حکمران عوامی مسائل کو حل مہنگائی وبیرونی قرضوں کیلئے عوام کی امنگوں کے تحت پالیسیاں مرتب کریں ،موجودہ دور حکومت میں مہنگائی کا سیلاب ابھی تک رُک نہیں سکا ہے ،حکمران طبقہ جمہوری قدروں کو فروغ دے ، رمضان المبارک کی آمد سے قبل مہنگائی کو پر لگ گئے پھل فروٹ خوردنوش اشیاء سستی ہونے کی بجائے مزید مہنگی ہوگئیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے طوفان سے پھل سبزیوں اور گوشت کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں ، سرکاری نرخنامے پر عمل درآمد کرانے میں متعلقہ ادارے ناکام اور گراں فروش مافیا کامیاب ہے ، پھلوں اور سبزیوں اور ضرورت اشیاء میں اضافے کی تیز گام کو بھی بریک نہیں لگ سکا ،بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوامی مشکلات میں اضافہ اور جینا محال کردیا ہے ،عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...