نااہل وزیر اعظم پچ چھوڑ کربھاگنے لگا‘دانش نسیم

کراچی ( نیوز رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع وسطی کے صدر دانش نسیم نے کہا کہ عمران خان آپ ناکارا  وزیر عظیم ہیں اور بزدل کپتان بھی ہیں اور آج اپوزیشن کا لانگ مارچ شروع ہوا ہے اور آپ کے ہاتھوں سے طوطے اْڑگئے۔ آپ کے ساتھی آپ کا ساتھ چھوڑ کر جاچکے ہیں اور مزید ممبران اسمبلی آپ کو جلد ٹاٹا کرنے والے ہیں آپ سلیکٹڈ وزیر اعظم سے آپ کی وعدہ خلافیوں نے قوم کو تکالیف میں مبتلا کردیا آج کے حالات اْن کی بدعاؤں کی بدولت ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی ڈویڑن کے صدر انجینئر سلمان خان کی قیادمت میں مہنگائی مکاؤ و لانگ مارچ میں روانگی سے قبل عہدیداران و کارکنان سے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپ مزید جتنا ہی جھوٹ بولیں دھونس اور دھمکیاں دیں اور داد اگیر کا اندازاپنا لیں کچھ کام نہ آئے گا آپ کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔ اپوزیشن کا مہنگائی مکاؤ مارچ اور عوامی سیلاب تم کو بہا لے جائے گا۔ کوئی تو ایک اچھا کام کرلو قوم سے معافی مانگو استعفیٰ دو اور گھر جاؤ۔ اس موقع پر انفارمیشن سیکریٹری کراچی بخت حسن، نائب صدر کراچی حماد شیخ، صادق خان ودیگر بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن