وزیر اعلی بلو چستان نے واسا کے لئے  401ملین فنڈز کی منطوری دیدی


کوئٹہ(اے پی پی )وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بی واسا کے لیے فنڈز کے اجراء کی منظوری دے دی منظور کیے جانے والے فنڈز میں واسا کے ملازمین کی تنخواہیں کیسکو کے واجبات کنٹجینسی چارجز اور ٹیوب ویلوں کی مرمت اور مینٹینس کے اخرجات شامل ہیں وزیراعلیٰ نے واسا کے لیے مجموعی طور پر 401 ملین روپے کے فنڈز کے اجراء  کی منظوری دی۔ وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ پبلک ہیلتھ انجنئیرنگ کی جانب سے ارسال کی گئی سمری پر دی وزیراعلیٰ کی جانب سے فنڈز کے اجراء کی منظوری کا مقصد واسا کی کارکردگی اور استعداد کار میں اضافہ کرنا ہے واسا کے ملازمین کی تنخواہوں اور دیگر مدات میں فنڈز کے اجرائ￿  سے ادارے کے مالی مسائل حل ہونگے اور واسا کی کاردگی میں اضافے سے کوئٹہ کے شہریوں کو درپیش پانی کی کمی کے مسئلہ کا تدارک ممکن ہوگافنڈز کی دستیابی سے واسا کے بند ٹیوب ویلوں کو بحال کیا جائے گا جس سے رمضان المبارک کے دوران اور موسم گرما میں شہریوں کو انکی ضرورت کے مطابق پانی کی دستیابی ممکن ہو گی  کوئٹہ کے شہریوں کی جانب سے واسا کے لیے فنڈز کے اجراء  پر وزیراعلیٰ سے اظہار تشکر کیا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن