عثمان بزدار سے کروڑوں کے ترقیاتی فنڈز لینے والے پی پی رکن اسمبلی رئیس نبیل کے بھی تحریک  عدم اعتماد پر دستخط ہیں: ذرائع


رحیم یار خان(بیورو رپورٹ)  چار روز قبل تک وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر اپنے بھر پور ’’اعتماد‘‘ کا اظہار کرنے اور کروڑوں روپے کے ترقیاتی فنڈز لینے والے رحیم یار خان سے تعلق رکھنے والے پی پی پی کے منحرف ایم پی اے رئیس نبیل احمد نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر عدم اعتماد کر دیا۔ذرائع کے مطابق پی پی پی ، ن لیگ اور اتحادی جماعتوں کی جانب سے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک صوبائی اسمبلی میں جمع کروائی گئی ہے اس پر رئیس نبیل احمد نے بھی پی پی پی کی جانب سے دستخط کر کے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار پر اپنے عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے جسے سیاسی حلقوں میں بڑی حیرت کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔

ای پیپر دی نیشن