خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر) رمضان المبارک کی آمد کے سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر صفدر آباد سلیمان منشاء کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سی او تحصیل صفدر آباد رانا اسلم‘ سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی محمد جمیل سمیت کریانہ‘ فروٹ‘ سبزی اور گوشت فروخت کرنیوالے دکانداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سلیمان منشاء کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک برکتیں اور رحمتیں سمیٹنے کا بابرکت مہینہ ہے اس میں جتنی عوام کی خدمت ہو سکی وہ کرنا میرے لئے ڈیوٹی کیساتھ ساتھ عبادت بھی ہے۔اشیاء خورد ونوش سمیت تمام اشیاء کی ارزاں نرخوں پر دستیابی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے۔
اشیاء خورد ونوش کی ارزاں نرخوں پر دستیابی یقینی بنائیں گے: سلیمان منشاء
Mar 29, 2022