لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے آسٹریلیا کے خلاف تمام وائٹ بال سیریز جیتنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے نام نہ ہونے کے باوجود آسٹریلیا کو ہلکا نہیں لے سکتے۔ آن لائن پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وائٹ بال کرکٹ میں اچھی فارم ہے اور رنز ہو رہے ہیں جس کی خوشی ہے۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم میں بڑے ناموں کے نہ ہونے سے پاکستان کو فائدہ ضرور ہو سکتا ہے، آسٹریلیا کے بڑے نام کھیلتے تو اچھا ہوتا، نہ ہونے سے فرق پڑتا ہے تاہم بڑے کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں بھی آسٹریلین ٹیم کو ہلکا نہیں لیں گے اور ریلیکس نہیں ہوں گے ، ۔فخر زمان نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ کا ہمیں ایڈوانٹیج ضرور ہے لیکن آسٹریلیا کا کمبی نیشن اچھا ہے لاہور میں پچز پر رنز اچھے بنتے ہیں اور 300 رنز کا ٹارگٹ بہت اچھا ہوگا۔