آسٹر یلوی کپتان کو شا ہین آفریدی کا خوف ستانے لگا


 لاہور ( سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا کے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ کھیل رہا ہوں جسے لے کر بہت پرجوش ہوں،شاہین آفریدی ورلڈ کلاس بولر ہے،ہمارے کم تجربہ کھلاڑیوں کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ پرفارم کریں۔پہلے ٹریننگ سیشن کے اختتام پر آن لائن پریس کانفرنس میں آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ٹریننگ سیشن اچھا رہا ، ہم ہوٹل سے نکلے تو سب پرجوش تھے، اب تک سب اچھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان پچز پر اچھا اسکور نظر آ رہا ہے، پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پچز بہت اچھی ہو تی ہیں، لگ رہا ہے کہ اوس کا عمل دخل زیادہ ہو گا، میرا اندازہ ہے کہ سیریز اچھی ہو گی، اس وقت ہم آئندہ ورلڈکپ کے لیے کمبی نیشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...