لاہور (خصوصی نامہ نگار) امت فقہی اور فروعی اختلافات میں نہ الجھے ،عقیدہ توحید اور ختم نبوت کے دفاع کیلئے متحد ہوجائے۔ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمد جمیل نے ’’عقیدہ توحید اور ختم نبوت ‘‘کے موضوع پر خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ عالم اسلام مسائل ومشکلات کا شکارہے ،مذہبی ،سیاسی ،سماجی تعلیمی ،تحقیقی سطح پر قیادت کا فقدان ہے۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ سنت نبوی پر عمل کو رواج دیا جائے ،علماء کرام ،واعظین ،اساتذہ،مدرسین عوام کو بتائیں کہ سنت نبوی اور رسومات میں فرق ہوتا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام رسومات کا مذہب نہیں،احکامات الہی اور حضورنبی کریم کی تعلیمات کا نام ہی اسلام ہے۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ امت قرآن وحدیث سے رہنمائی حاصل کرے۔ہدایت صرف اسی میں ہے،فلاح دارین ،دنیا وآخرت کی کامیابیوں ،تبدیلی اور انقلاب کے سارے راستے یہیں سے گذرتے ہیں۔
امت فقہی اور فروعی اختلافات میں نہ الجھے:میاں محمد جمیل
Mar 29, 2022