لاہور(نامہ نگار)سابق گورنرپنجاب ، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سرکاری وسائل اور حکومتی مشینری کے بل بوتے پر وزیراعظم کے ناکام ترین پاور شو کیلئے زبردستی ایک گھنٹہ چھیالیس منٹ کوریج کروائی گئی اور سرپرائز نکلا کہ ذوالفقارعلی بھٹوایک خود داراورغیرت مند لیڈرتھا۔ یہ بات قوم کابچہ بچہ جانتاہے کہ بھٹوشہید اس قوم کا مسیحاتھے۔اسی لیے قوم پکار رہی ہے۔ بھٹو دے نعرے وجن گے۔ قوم نے اصل بلیک میلر خود دیکھ لیا ہے کہ یہ خط نکال کر کس کو بلیک میل کرکے این آر او مانگنے کی کوشش کر رہا تھا۔ اگر یہ خط کوئی خاص ثبوت ہے تو قوم سے کیوں چھپانے کی کوشش کر رہا ہے یا کرسی بچانے کی خاطر صرف گیدڑ بھبھکی؟ اور این آر او کیلئے کس کو بلیک میل کرنے کیلئے یہ دکھانے کی کوشش کی؟ ہر کوئی پوچھ رہا ہے کہاں ہے سرپرائز خان تو خط لہرا کر نکل لیا مگر اب اسکے وزیر ٹینشن میں بیٹھے ہیں کہ ٹاک شوز میں جا کر خان کی اس بونگی کا دفاع کیسے کریں۔
سرپرائز نکلا کہ ذوالفقارعلی بھٹو خود دار اورغیرت مند لیڈرتھا:مخدوم احمد محمود
Mar 29, 2022