لاہور (سپیشل رپورٹر) چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے کہا ہے کہ مہنگائی سے ستائے لوگوں نے مریم نواز کے قافلے میں شرکت کر کے ثابت کر دیا کہ وہ ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے گھروں میں جھگڑے شروع ہو گئے ہیں۔ ن لیگ ہی برسراقتدار آ کر شہریوں کو بڑا ریلیف دے گی جو مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہو گا۔