مہنگائی مکائو مارچ کا اصل نام ردالفساد یا ردالشیطان ہونا چاہیئے:عمران نذیر

Mar 29, 2022


لاہور(نیوز رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے قائم مقام صدر و جنرل سیکرٹری خواجہ
 عمران نذیر ، ارکان اسمبلی شائستہ پرویز ملک علی پرویز ملک سیکرٹری اطلاعات عامر خان ، میاں عبدالروف ایم پی اے غزالی سلیم بٹ سمیت دیگر نے کہا ہے کہ مہنگائی مکاو مارچ کا اصل نام ردالفساد یا ردالشیطان ہونا چاہیئے کیونکہ گذشتہ 70 سالوں میں کبھی ایسا فساد نہیں ہوا ، امر باالمعروف کے نام پر سرکاری وسائل استعمال کر کے ذاتی جلسے کئے جا رہے ہیں۔یہ عوام کی خون پسینے کی کمائی ہے،یہی پیسہ عوامی مسائل کے حل پر لگتا تو کچھ نا کچھ بہتر ہو جاتا۔گذشتہ روز کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج عوام گھی کا ڈبہ قسطوں پر خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں ،حق حلال کمانے والوں کیلئے بھرپور مہنگائی ہے ،عوام کا پیسہ خرچ کرنے والوں کا لازمی حساب لیا جائے گا ،یہ اب مذہب کا استعمال کر رہا ہے ،یہ کیا طریقہ ہے کہ گاڑیوں سے اعلانات ہو رہے ہیں کہ اگر اسلام سے محبت ہے تو جلسے میں آئیں،آپ 70 سالوں میں تمیز نہیں سیکھ سکے اور آپ دوسروں کو کہتے ہیں کہ اسے اردو نہیں آتی۔

مزیدخبریں