لاہور(لیڈی رپورٹر)بیگم گورنر پنجاب پروین سرور نے کہا ہے کہ میں نے اپنی شادی کے دوپٹے کو خود گوٹا لگاکر تیار کیا۔ میں نے سلائی اپنی ایک عزیزہ سے سیکھی مگر جب پاکستان آئی تو دیکھا کہ دیہاتی علاقوں میں رہنے والی خواتین سلائی مشین نہ ہونے کی وجہ سے سلائی ہی نہیں کر پاتیں،تب میںنے ہنر گاہ کے تحت دیہاتوں میں خواتین کا گروپ بنایا اور ان کی تربیت کاآغاز کیا۔وہ گزشتہ روزلاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں ہنر گاہ اور سرور فاونڈیشن کے اشتراک سے منعقدہ نمائش اور سر ٹیفکیٹ کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کررہی تھیں۔ انہوںنے کہا کہ اب تک25 ہزار خواتین کوتربیت دے چکے ہیں،ہماری تمام ہنر گاہوں میں مفت سیکھنے کی سہولت ہے جہاںسے سیکھ کر خواتین اپنی مرضی سے گھر میںبھی کام کر سکتی ہیں اور کما بھی سکتی ہیں۔ وائس چانسلر ڈاکٹر بشریٰ مرزا نے کہا کہ معاشی استحکام کیلئے ہنر کا سیکھنا ضروری ہے ،عورت کی معاشی آزادی ہی اسے با اختیار بناتی ہے ۔
ہنرگاہوں میں25 ہزار خواتین کوتربیت دے چکے ہیں:بیگم گورنر پنجاب
Mar 29, 2022