وزیراعظم کا سپاہی ہوں، ہمیشہ انکے ساتھ کھڑا رہوں گا،


اسلام آباد(نا مہ نگار)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ اپوزیشن دو دفعہ مجھ پر تحریک عدم اعتماد لاچکی اور خود ہی بھاگ چکی ہے، میں وزیراعظم کا سپاہی ہوں اور ہمیشہ ساتھ کھڑا رہوں گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کیا آپ نے بیرونی طاقتوں والی دھمکی والا خط پڑھا؟ جس کا جواب دیتے ہوئے قاسم سوری نے کہا کہ میں نے وہ خط نہیں پڑھا، وزیر اعظم نے پڑھا ہے۔ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد پر جمعرات کو بحث ہوگی،   اپوزیشن دو دفعہ مجھ پر تحریک عدم اعتماد لاچکی اور خود ہی بھاگ چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...