لاہور (اے پی پی) سیکرٹری جنرل رویت ہلال ریسرچ کونسل و ماہر فلکیات خالد اعجاز مفتی نے کہا ہے کہ نئے چاند کی پیدائش جمعۃ المبارک یکم اپریل کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 24 منٹ پر ہو گی۔29 شعبان المعظم یعنی ہفتہ یکم اپریل کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو عمومی طور پر کم از کم 19 گھنٹے ہونی چاہیے۔ غروب آفتاب اور غروب قمر کے درمیان فرق جو عمومی طور پر کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے۔