اسلام آباد ہائیکورٹ، صفا گولڈ مال ریفرنس، دلائل مکمل، فیصلہ محفوظ

Mar 29, 2022


اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی میں ڈویژن بنچ نے صفا گولڈ مال ریفرنس میں ملزمان کی اپیلوں پر دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزارکی جانب سے لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ اور حسنین حیدر ایڈووکیٹ جبکہ نیب کی جانب سے پراسیکیوٹرعرفان بھولا عدالت پیش ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ ملزمان کی اپیلیں خارج کریں، سزا درست ہے، جسٹس محسن اختر کیانی نے کہاکہ گرینڈ حیات کی پوری عمارت غیرقانونی ہے، کیا نیب نے گرینڈ حیات پر ریفرنس بنایا؟، نیب پک اینڈ چوز نہ کرے، نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ گرینڈ حیات پر نیب انکوائری جاری ہے۔

مزیدخبریں