3روزہ جنگ بندی  اعلان کے باوجود عرب اتحاد  کے حوثیوں پر حملے

Mar 29, 2022


صنعا(این این آئی)حوثیوں کی جانب سے تین روزہ جنگ بندی کے اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی عرب اتحاد نے یمن میں فضائی حملے کردیے۔سعودی ٹی وی کے مطابق حملوں میں حوثیوں کے زیر قبضہ دارالحکومت صنعا کو آدھی رات کو نشانہ بنایا گیا جس کا آغاز حوثی کیمپوں اور ان کے مضبوط ٹھکانوں سے کیا گیا۔یہ حملے حوثیوں کی طرف سے تین روزہ جنگ بندی کے اعلان کے فورا بعد ہوئے۔ حوثیوں نے اس شرط پر سعودی عرب کو امن مذاکرات کی پیشکش کی تھی کہ وہ اپنے فضائی حملے اور یمن کی ناکہ بندی بند ختم کردے جبکہ غیر ملکی افواج کو ہٹا دے۔واضح رہے کہ صرف ایک دن پہلے حوثیوں نے سعودی عرب میں 16 اہداف پر ڈرون اور میزائل داغے تھے۔

مزیدخبریں