برلن (این این آئی)جرمن چانسلر اولاف شولزنے کہا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پوتین سے کہا ہے کہ حیاتیاتی یا کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے تباہ کن نتائج ہوں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق شولز نے جرمن ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر نشر بیان میں کہا کہ روس میں حکومت کی تبدیلی نیٹو کا مقصد نہیں ہے۔انہوں نے یوکرین کی جنگ میں ہلاک ہونے والے 10,000 روسی فوجیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم کیف کی حمایت کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ یوکرائن کو ہتھیار بھی فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ توانائی کی آزادی کا مطلب ہے زیادہ قیمتیں اور اخراجات اور یہ جوہری ری ایکٹر چلانے میں ہماری مدد نہیں کرے گا۔
روس میں حکومت کی تبدیلی نیٹو کا مقصد نہیں ، جرمن چانسلر
Mar 29, 2022