حکومت کے کرپشن سکینڈلز میں ایل این جی سر فہرست ہوگا،شیری رحمان

حکمران مہنگی ایل این جی خریدنے کے باوجود صارفین اور صنعت کو گیس فراہم نہیں کر سکے

حکومت جاتے جاتے بھی ملک و عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے،ٹویٹ

سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی لیڈر اورسینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کی چیئرپرسن شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت کے کرپشن سکینڈلز میں ایل این جی سر فہرست ہوگا۔ان خیالات کااظہار شیری رحمان نے منگل کے روز سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کیا۔شیری رحمان نے کہا کہ عالمی کمپنی نے ایک بار پھر ایل این جی کارگو کی فراہمی سے معذرت کر لی ہے۔اس کی وجہ سے گرمیوں میں بھی ملک میں شدید گیس کا بحران ہوگا۔تاریخ میں مہنگی ترین ایل این جی خریدنے کے باوجود یہ صارفین اور صنعت کو گیس فراہم نہیں کر سکے۔حکومت کے کرپشن سکینڈلز میں ایل این جی سر فہرست ہوگا۔انہوں نے کہا کہ حکومت جاتے جاتے بھی ملک و عوام کی مشکلات میں اضافہ کر رہی ہے۔ تباہی سرکار تو نہیں ہوگی لیکن ان کی پیدا کردہ بحران قوم کے لئے ضرور باعث پریشانی ہونگے۔ ان کی بدانتظامی کی وجہ ملک میں مسلسل گیس کا بحران جاری ہے۔ نااہل حکومت نہ سردیوں میں گیس فراہم کر سکتے ہیں نہ ہی گرمیوں میں۔

ای پیپر دی نیشن