تفصیلات کے مطابق سردارعثمان بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو استعفیٰ پیش کردیا ہے، وزارت اعلیٰ کا منصب وزیراعظم عمران خان اور عوام کی امانت ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک و قوم اور پارٹی کے مفاد میں استعفیٰ دیا ہے، استعفے کی منظوری کے بعد وزارت اعلیٰ چھوڑ دوں گا۔عثمان بزدار کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کا سپاہی ہوں اور رہوں گا، پارٹی ہے، وزیراعظم عمران خان ہیں تو باقی سب چیزیں بھی رہیں گی، وزیراعظم میرے قائد ہیں، ان کے ہر حکم پر لبیک کہوں گا۔
عہدے آنے جانے والی چیزیں ہیں، عوام سے کمٹمنٹ سب سے اہم ہے : سردار عثمان بزدار
Mar 29, 2022 | 15:49