چین خنجراب سرحد اگلے ماہ کی پہلی تاریخ کو کھول رہا ہے:مشیرتجارت

تجارت کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داود نے کہا ہے کہ چین خنجراب سرحد اگلے ماہ کی پہلی تاریخ کو کھول رہا ہے اور کہا ہے کہ اس سے سرحد کے دونوں طرف مقامی تجارت میں مدد ملے گی۔ آج اپنے ٹویٹ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان چین آزادانہ تجارت معاہدے کے دوسرے مرحلے کے استعمال میں بھی مدد ملے گی۔ مشیر تجارت نے برآمد کنند گان پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں اور چین کیلئے اپنی برآمدات میں اضافہ کریں۔

ای پیپر دی نیشن