وزیرخارجہ2 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے

Mar 29, 2022 | 19:51

ویب ڈیسک

 وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی   منگل کو  افغانستان کے بارے میں ہمسایہ ملکوں کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس میں شرکت کیلئے چین پہنچ گئے ہیں۔HUANGSHAN کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر چین میں پاکستان کے سفیر معین الحق اور چینی وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے شاہ محمود قریشی اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود اور افغناستان کے بارے میں خصوصی نمائندے محمد صادق بھی وزیر خارجہ کے ہمراہ ہیں۔اپنے تین روزہ دورے میں وزیر خارجہ وزارتی اجلاس میں شرکت کے علاوہ اپنے چین، روس اور ایران کے ہم منصبوں اور ریاستی قونصلرز سے بھی ملاقات کریں گے۔

مزیدخبریں