لاہور (نیٹ نیوز) مریم نواز نے کہا ہے کہ الیکشن کا فیصلہ کرنے سے پہلے اس بات کا فیصلہ ہوگا کہ 4/3 کو 3/2 میں کیوں بدلا گیا؟۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اس کے پیچھے کیا مقاصد تھے اور اس میں کون کون شامل تھا؟۔ کیا اس اہم ترین نقطے کا احاطہ کئے بغیر زور زبردستی سے قانون کے خلاف فیصلے کو قالین کے نیچے چھپا کر کوئی بھی فیصلہ قابل قبول ہوگا؟ ہر گز نہیں۔علاوہ ازیں مریم نواز شریف آج بدھ قصور کا دورہ کریں گی۔ کھڈیاں میں سہ پہر 3 بجے ریلوے سٹیشن گرا¶نڈ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کریں گی۔
الیکشن سے پہلے 4,3 کو 3,2 میں بدلنے کا فیصلہ ہوگا : مریم نواز
Mar 29, 2023