15 کروڑ روپے سالانہ سے زیادہ کمانے والے 50 فیصد سپر ٹیکس ادا کریں : سپریم کورٹ 

Mar 29, 2023


اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے زائد آمدن ٹیکس دہندگان کو 50 فیصد سپر ٹیکس ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ زائد آمدن ٹیکس دہندگان 14 روز میں ایف بی آر کو سپر ٹیکس جمع کرائیں۔ وکیل ایف بی آر نے کہا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس میں نیا سیکشن ڈال کر زیادہ آمدن والوں پر سپر ٹیکس نافذ کیا‘ 15 کروڑ روپے سے زیادہ کمانے والوں پر سالانہ سپر ٹیکس عائد کیا گیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس دہندگان سے اعتماد اور پیار کا رشتہ بڑھائے۔ ایف بی آر اپنے ٹیکس کا دائرہ کار بڑھائے گا تو بات بنے گی۔ ایف بی آر کو ٹیکس دہندگان کا اعتماد جیتنا ہو گا۔

 

مزیدخبریں