راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدلیہ ماں جائی ہے عدلیہ کاکوئی لاڈلا بیٹا نہیں تمام ادارے عدلیہ کے ماتحت ہوتے ہیں عدلیہ کی حکم عدولی ملک(صفحہ4 پر بقیہ نمبر23)
کی بقاءکو خطرے میں ڈال دیتی ہے عدلیہ آئین، قانون اور ملکی بقاءکادوسرانام ہے اپنے لوٹ مارکے کیسز ختم کرانے کے لیے سازش سے حکومت بنانا قومی بددیانتی ہے عدلیہ نہیں ہوگی تو جمہوریت نہیں ہوگی انہوں نے ان خیالات کا اظہار لال حویلی سے جاری بیان میں کیاشیخ رشید احمد نے کہا کہ سیاسی، اقتصادی اور سماجی استحکام صرف انتخاب سے آئے گاجب تک انتخاب نہیں ہوں گے انتشار اور خلفشاررہے گاوزیر داخلہ عقل کے ناخن لیں اور پاگل پن کے بیانات سے گریز کریں پاکستان پیپلز پارٹی کے اندر سے انتخابات کی حمایت میں آوازیں اٹھنا شروع ہو گئی ہیں آئی ایم ایف سعودی اور امارات کے بغیر نہیں ہوگا 10 کلو آٹے میں 10لوگ مرگئے ہیں۔.