اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان بار کونسل نے الیکشن سے متعلق معاملہ پر فل کورٹ تشکیل دینے کی تجویز دے دی۔ جاری کئے گئے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ فل کورٹ ملک اور عوام کو انارکی سے محفوظ رکھنے کیلئے آئین کی تشریح کرے۔ فل کورٹ میں مقدمہ سے انکار کرنے (صفحہ4 پر بقیہ نمبر16)
والے دو ججز کو شامل نہیں کیا جائے اور سیاسی جماعتیں ججز کی کردار کشی سے گریز کریں اور نہ سیاسی جماعتیں سپریم کورٹ کے فیصلہ پر رائے زنی کرے۔ سپریم کورٹ میں پولرائزیشن پر بار کونسل کو شدید تشویش ہے۔سپریم کورٹ کو سیاسی معاملہ پر سوموٹونوٹس لینے کی ضرورت نہیں تھی۔
سپریم کورٹ کو سیاسی معاملہ پر از خود نوٹس کی ضرورت نہیں تھی، پاکستان بار کونسل
Mar 29, 2023