سپیکر وڈپٹی کی ڈنمارک میں قرآن مجید کی بے حرمتی کی شدید مذمت

Mar 29, 2023


اسلام آباد(نا مہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نےڈنمارک میں ترکیہ کے سفارتخانے کے سامنے قرآن مجید کی بے حرمتی (صفحہ4 پر بقیہ نمبر13)
کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید کی بے حرمتی سے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔اسلام ایک پر امن مذہب ہے جو تمام مذاہب کے ماننے والوں کا احترام کرنے کا درس دیتا ہے، سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے منگل کو اپنے مذمتی بیانات میں انہوں نے کہا کہ مقدس کتاب قرآن مجید کی بے حرمتی سے مسلمانوں کے جذبات اور احساسات مجروح ہوئے ہیں۔اسلاموفوبیا کا بڑھتا رجحان انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔اسلامو فوبیا کے تدارک کے لیے مسلم امہ کو مشترکہ موقف اختیار کرنا ہو گا۔عالمی برادری قرآن مجید جیسی مقدس کتاب کی بے حرمتی کو روکنے کے لیے کردار ادا کرے۔

اسلام آباد(نا مہ نگار)سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصی کی بے حرمتی اور نمازیوں کو عبادت (صفحہ4 پر بقیہ نمبر12)
سے روکنے کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کا مسلمان نمازیوں کو عبادت سے روکنا بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے۔سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام فلسطینی عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔فلسطین اور کشمیر میں جاری بنیادی انسانی حقوق کی پامالیاں عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔عالمی برادری مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھائے۔

مزیدخبریں