کراچی(کامرس رپورٹر) حکومت نے رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ کے دوران بیرونی قرضوں اور سود کی مد میں 10 ارب 2 کروڑ 16 لاکھ ڈالرکی ادائیگی کی ۔سٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کی پہلی سہ ماہی جولائی سے ستمبر کے دوران 3 ارب 44 کروڑ 8 لاکھ ڈالرکی ادائیگی کی گئی جبکہ مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں 6 ارب 76 کروڑ 8 لاکھ ڈالرکی ادائیگی کی گئی۔سٹیٹ بینک کے مطابق اد اکی گئی رقم میںاصل قرضہ کی رقم 8 ارب 27 کروڑ 1 لاکھ ڈالرجبکہ قرض پر سود کی مد میں 1 ارب 94 کروڑ 5 لاکھ ڈالرادا کئے گئے۔
سٹیٹ بنک