لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلیٰ پنجاب و مرکزی صدر تحریک انصاف چودھری پرویز الٰہی سے سابق ارکان اسمبلی اور سینئر وکلاءنے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں سابق صوبائی وزیر صمصام بخاری، رانا انتظار حسین صدر لاہور بار، سابق ایم این اے چودھری طاہر اقبال، سابق ایم پی اے رائے ظہور احمد کھرل، ٹکٹ ہولڈر پی پی 234 چودھری (صفحہ4 پر بقیہ نمبر28)
زاہد اقبال عبدالرحمان ایڈووکیٹ، رائے مدثرایڈووکیٹ اور نادر دوگل ایڈووکیٹ شامل تھے۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ن لیگ عدلیہ اور ججوں کے خلاف منظم سازشوں سے باز رہے۔ ن لیگ اپنے مفاد کیلئے معزز ججوں کو بدنام کر رہی ہے۔ شہباز شریف عدلیہ پر تنقید کرنے سے پہلے اپنا ماضی کیوں بھول جاتے ہیں، یہ وہی شہباز شریف ہیں جو فون کر کے ججوں سے اپنی مرضی کے فیصلے کرواتے رہے انہوں نے کہا کہ آئین کی بالادستی اور تحفظ پر عدلیہ میں کوئی اختلاف نہیں تکنیکی امور پر اداروں میں اختلاف رائے ہونا کوئی غیر معمولی بات نہیں سب جج صاحبان یکساں طور پر قابل احترام اور آئین کے محافظ ہیں۔